11 اپریل 2012 - 19:30

آل سعود کے کارندوں نے الشرقیہ صوبے کے شہر العوامیہ سے دو جوانوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ سعودی عرب میں گذشتہ برس ہی سے آل سعود کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔

ابنا: سعودی عرب کے عوام ملک میں سیاسی، سماجی اور اقتصادی اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہیں۔ جزیرۃ العرب کے عوام کا کہنا ہےکہ وہ آل سعود کی حکومت میں شدید امتیاز اور تفریق کا شکار ہیں۔ یاد رہے سعودی عرب کی کال کوٹھریوں میں ہزاروں افراد کو کئي برسوں سے بغیر مقدمے کے قید رکھا گيا ہے۔....... /169